پاکستانی فوج نے جموں میں بھارتی فوجیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بھارتی فوج کا الزام

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)بھارتی فوج نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے جموں کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی اس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے کٹھوعہ میں بھارتی فوجی چوکیوں پر مارٹر گولوں سے حملے کئے اس موقع پر بھارتی فوج نے بھی کارروائی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :