یورپی یونین کا پاکستان میں سزائے موت پر تحفظات کا اظہار،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سزائے موت موثر ہتھیار نہیں‘ یورپی یونین

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:36

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء) یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں پھانسیوں کی سزا پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سزائے موت کا ہتھیار موثر نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یورپی یونین کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں یورپی یونین کی جانب سے موقف پیش کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کو پشاور سانحہ پر بہت دکھ ہے اور پاکستان کیساتھ غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں لیکن پاکستان میں پھانسی کی سزاؤں پر بھی یورپی یونین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سزائے موت موثر ہتھیار نہیں لہٰذا یورپی یونین نے پاکستان میں سزائے موت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :