دہشتگردوں کے خلاف جرات مندانہ فیصلوں کا وقت آن پہنچا،جنرل راحیل شریف،مشکل حالات میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے،آرمی چیف کا کل جماعتی پارلیمانی رہنماؤں سے خطاب

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جرات مندانہ فیصلوں کا وقت آن پہنچا ہے،مشکل حالات میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل جماعتی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کیلئے دہشتگردوں کی لعنت کے خاتمے کیلئے عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا۔آپریشن ضرب عضب مؤثر انداز آگے بڑھ رہا ہے،دہشتگردوں اورانتہا پسندوں کیخلاف متحد ہوکر جیتیں گے۔وقت آگیا ہے کہ دلیرانہ فیصلے کئے جائیں اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :