رکن قومی اسمبلی لیلیٰ خان وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر

بدھ 24 دسمبر 2014 10:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء ) رکن قومی اسمبلی لیلیٰ خان کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بطور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اب ان کی جگہ رکن قومی اسمبلی لیلیٰ خان کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے ۔