پاکستان نے آئی ایم ایف کوبجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی،تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ بجلی صارفین کونہیں دیاجائیگا، وزارت خزانہ دستاویز

بدھ 24 دسمبر 2014 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء)پاکستان نے آئی ایم ایف کوبجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ،تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ بجلی صارفین کونہیں دیاجائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی دستاویزمیں کہاگیاہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کوسبسڈی کم کرکے ایڈجسٹ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

یکم جنوری سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے ۔آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی کہ یکم جنوری سے گیس کانیاٹیرف لگاکردیاجائیگا،نئے سال میں گیس کی قیمتیں 14تا16فیصدبڑھائی جائیں گی،درآمدی ایل این جی پرکوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی ،ٹیکس چھوٹ پرمکمل پابندی کاقانون لانے کیلئے یقین دہانی کرادی گئی ہے ،قانون مارچ میں پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائیگا

متعلقہ عنوان :