بلاول بھٹو، آصف علی زرداری کے درمیان اختلاف شدت اختیار کر گئے، بلاول والدہ کے ساتھیوں کو متحرک ،سابق صدر نئی ٹیم کے ساتھ پارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاھتے ہیں

منگل 23 دسمبر 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اختلاف شدت اختیار کر گئے بلاول والدہ کے ساتھیوں کو متحرک کرنا چاھتے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نئی ٹیم کے ساتھ پارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاھتے ہیں ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف آخری حدوں کو چھونے لگے ہیں بلاول بھٹو زرداری کے فریال تالپور سے بھی اختلاف ہیں کی باتیں زدعام ہیں ذرائع نے مذید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو زرداری کے ساتھیوں کو متحرک کر کے پیپلز پارٹی کو چلانا چاھتے ہیں لیکن سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی کو نئے ساتھیوں کے زریعے چلانا چاھتے ہیں لیکن سابق صدر کے ساتھیوں کو پارٹی کے دیرینہ ساتھی اور ورکر قبول نہیں کر رہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی پنجاب سمیت ملک بھر پارٹی کو فعال نہیں ہو رہی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی اڑان کا وقت ہے اگر اس میں تاخیر کی گئی تو پھر پارٹی کے لیے زیادہ تاخیر فائدہ کی بجائے نقصان میں جائے گی ۔