چوہدری نثار نے آج نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

منگل 23 دسمبر 2014 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج منگل کو نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے کمیٹی میں ورکنگ گروپ کی مرتب کردہ سفارشات کمیٹی کو پیش کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ورکنگ گروپ کا اجلاس 13گھنٹے جاری رہاجس میں دینی مدارس میں ریفارمز ،افغان مہاجرین کی واپسی ،این جی اوز کی جانچ پڑتال اور ہنڈی کے ذیعے روم کی منتقلی سمیت دیگر تجاویز متب کر لی ہئں سفارشات وزیر داخلہ کے ھوالے کر دی ہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج نیشنل ایکشن کمیٹی کو سفارشات پیش کریں کمیٹی اس پر غور کرے گی کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ مکمل کر کے وزیر اعظم کو بجھوائے گی جبکہ ورکنگ گروپ نے تجاویز مرتب کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :