کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی عسکری شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

پیر 22 دسمبر 2014 08:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنی عسکری شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کی قیادت عمر منصور کریں گے ، اجلاس میں تمام حلقوں کے عسکری انچارج شرکت کریں گے، اجلاس میں پشاور میں آرمی سکول پر حملے اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، اور 2دن بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان نئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔