پٹرولیم مصنوعات ‘ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حقیقی معنوں میں عوام تک منتقل کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ ،ذمہ دار محکموں کو ریلیف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور سد باب کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی‘ ذرائع

پیر 22 دسمبر 2014 08:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حقیقی معنوں میں عوام تک منتقل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،ذمہ دار محکموں کو ریلیف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور سد باب کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوامی حلقوں کی طرف سے حقیقی معنوں میں ریلیف نہ ملنے کی شکایات کے بعد اسکے لئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ذمہ دار محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریلیف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیں اور اسکے سد باب کے لئے نہ صرف عملی اقدامات کریں بلکہ اس میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں صوبائی وزراء کو مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :