عمران خان کے دھرنے کے معطل یا موخر کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہتا ہوں،شیخ رشید ،موجودہ حالات اجازت نہیں دیتے کہ ملک میں سیاست برائے سیاست کی جائے،کل جماعتی کانفرنس میں نہ بلانے سے ظاہر ہوتا ہے نواز شریف کا دل کتنا چھوٹا ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 22 دسمبر 2014 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے دھرنے کے معطل یا موخر کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہتا ہوں چونکہ موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ملک میں سیاست برائے سیاست کی جائے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد عمران خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مجھے فون کرکے بلایا اور میرے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کی،میں ان کے کیے گئے فیصلوں کا احترام کرتاہوں،اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے فیصلہ حکومت نے کرنا ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔

یک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پر انہیں بے حد افسوس ہے اور سانحہ کے بعد وزیر اعظم کا کل جماعتی کانفرنس میں نہ بلانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا دل کتنا چھوٹا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف میرے سے ہمیشہ خوف زدہ رہتے ہیں۔وہ ہر اس شخص سے خوف زدہ رہتے ہیں جو سیاسی ویژن رکھتا ہو۔