دہشت گردی کیخلاف جنگ،حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکاتی منصوبہ کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا، بعض نکات کو قومی حکمت عملی میں شامل کئے جانے کا امکان

پیر 22 دسمبر 2014 08:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء ) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکاتی منصوبہ کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور اس کے بعض نکات کو قومی حکمت عملی میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت طاہر القادری کے بیان کردہ چودہ نکات کو زیر بحث لانے کا فیصلہ کررہی ہے اس بارے بعض نکات کو قابل عمل بھی قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت ان نکات کو خصوصی کمیٹی کے روبر بھی رکھے گی جس کی سربراہی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :