ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں مزید 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،پہلے مرحلے میں ملزم غلام سرور اور راشد قریشی عرف ٹیپو جبکہ دوسرے مرحلے میں اخلاص احمد عرف روسی اور زبیر احمد کو پھانسی دی گئی ،پھانسی سے قبل چاروں دہشت گردوں سے عزیز واقارب کی ملاقات بھی کرائی گئی ، مجرم اپنے والدین اور عزیز واقارب سے مل کر روتے اور انہیں معاف کرنے کی استدعا کرتے رہے،مجرموں نے وصیتیں بھی تحریر کیں،ڈسٹرکٹ جیل کے باہر مسلح افواج ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، دہشت گردی میں ملوث مزید چار مجرموں کو آئندہ 48 گھنٹے میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا
پیر 22 دسمبر 2014 08:24
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں سابق صدر پرویز مشرف کے حملہ کیس کے4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اس موقع پر مسلح افواج ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ جیل اور جیل کے باہر موجود تھے ۔پورے علاقے کو گزشتہ رات سے گھیرے میں لئے رکھا تھا تاکہ کوئی خوشگوار واقعہ رونما ہو سکے۔پہلے مرحلے میں مجرم غلام سرور ولد صفدر حسین اور راشد قریشی عرف ٹیپو ولد محمد انور جن کا تعلق راولپنڈی سے کو پھانسی دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں اخلاص احمد عرف روسی ولد اخلاق احمد اور زبیر احمد ولد اللہ دتہ کو تختہ دار پر چڑھایا گیا ۔
اس سے قبل چاروں دہشت گردوں سے عزیز واقارب جن میں ان کے والدین ،بہن بھائی اور قریبی رشتہ داروں کی ملاقات کرائی گئی ۔(جاری ہے)
ملاقات کا یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا ۔اس دوران چاروں مجرم اپنے والدین اور عزیز واقارب سے مل کر روتے رہے اور انہیں معاف کرنے کی استدعا کرتے رہے۔پھانسی دینے سے قبل مجرموں کا ان کا طبی معائنہ کیا گیا ۔
ڈاکٹروں نے کے بورڈ نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیکر پھانسی گھاٹ لے جایا گیا ۔چاروں مجرموں کی سپیشل مجسٹریٹ نے علیحدہ علیحدہ وصیت تحریر کی اور یہ وصیت سپریٹنڈنٹ جیل کے کے حوالے کر دی گئی۔مجرموں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں جو انہیں ایمبولینسوں کے ذریعے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اپنے ساتھ لے گئے ۔چاروں مجرموں کو گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب سینٹرل جیل فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ جیل لایا گیا ۔اس موقع پر رینجرز ،پولیس اور مسلح افواج کی بکتر بند گاڑیاں سینٹرل جیل سے لیکر فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل تک مجرموں کے ہمراہ تھیں تا کہ راستے میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش نہ آ سکے۔گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں مشرف اور جی ایچ کیو حملہ میں ملوث 6 دہشت گردوں کی پھانسی دینے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔ان 6دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر گزشتہ ہفتے جنرل راحیل شریف نے دستخط کئے تھے ۔مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے25 دسمبر 2003 کو پرویز مشرف پر حملہ کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ڈاکٹروں نے چاروں دہشت گردوں کی موت کی تصدیق کر دی ۔قبل ازیں پھانسی پانے والوں کے دیگر دو ساتھی عقیل عرف ڈاکٹر عثمان ،ارشد مہربان کو جمعہ کے روز رات 9 بجے پھانسی دی گئی تھی ان دونوں کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تھا۔ادھرفیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردی میں ملوث مزید چار مجرموں کو آئندہ 48 گھنٹے میں ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جن دہشت گرد مجرموں کو آئندہ پھانسی دی جائے گی ان میں لانس نائیک غلام نبی ولد محمد اشرف‘ عبدالمالک عرف سلام ولد اورنگزیب خان‘ نوازش علی اور محمد مشتاق شامل ہیں چاروں مجرموں کی گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی اپیلیں مسترد کردی تھیں ان دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ ان مجرموں کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی تھیں اور پھانسی رکنے کی وجہ سے ان کی رحم کی اپیل صدر کے پاس التواء میں تھی جو کہ گزشتہ روز مسترد کردی گئی۔ اب چاروں مجرموں کو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں پولیس ‘ رینجرز اور مسلح افواج کی نگرانی میں کال کوٹھی میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ مجرموں کے لواحقین کے آئندہ ایک یوم میں ڈسٹرکٹ جیل میں آخری ملاقات کروائی جائے گی۔ اس کے بعد مجرموں کو پھانسی دے دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں جیل انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں قبل ازیں فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں چھ دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 22 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،صرف ٹی 20 کھیلے گئے، کھلاڑی آتے جاتے رہتے ہیں ، میر ے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم،شاہد ... مزید
-
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، آسٹریلیا بدستور سرفہرست، پاکستان اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر آگیا ، ویلیئرز ٹاپ ون ڈے بیٹسمین برقرار،نارائن نے سعید اجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی،حفیظ تنزلی پا ... مزید
-
ورلڈ کپ کبڈی : پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل ،کبڈی میچ میں امپائروں کی غلطی ثابت ہو گئی تو ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کو دے دی جائے گی : کمیٹی کا فیصلہ، پاکستان ٹیم کی شکایات پر بھارتی ... مزید
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعدکچھ کھلاڑی ہفتے کو خاموشی سے کراچی پہنچ گئے، ہیڈ کو چ فیملی کے ہمراہ سڈنی روانہ ،قومی ٹیم کے غیر ملکی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور،فیلڈنگ ... مزید
-
اسپنر سعید اجمل نے اپنے انٹر نیشنل کیریئر کو بچانے کے لئے دوسرا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نئی کیرم بال متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
-
چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ناانصافیوں کی رپورٹ تیار کر لی ہے جسے فیڈریشن آف انٹر نیشنل ہاکی کو بھیجا جائے گا، شہناز شیخ ،ہمارے خلاف استعمال کئے جانے والے منفی ہتھکنڈوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کو ذہنی اذیت ... مزید
-
نوازشریف اورعمران خان نے مذاکراتی ٹیموں کومعاہدہ طے کرنے کی ہدایات کردیں،آئندہ مشاورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا جائے گا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں 131سکول کھولنے کا فیصلہ،سکول کے نام شہداء اے پی ایس میں شہید ہونے والے طلباء کے نام پررکھے جائینگے
-
کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2سگے بھائیوں سمیت6افراد کو قتل، ملیر کے علاقے کھوکھراپار نمبر ایک میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم افراد کی مٹھائی کی دکان پر فائرنگ ،دکان ... مزید
-
لاہور ائیر پورٹ شدید دھند کی لپیٹ میں ، فلائٹ آپریشن معطل کر دئیے گئے ،موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ، مختلف پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی
-
عمران خان(آج)خیبر پختونخواہ کا اہم دورہ کرینگے،سانحہ پشاور کے شہید اساتذہ اور طلباء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کرینگے،اہم اعلانات متوقع
-
آج پیر سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہوگی
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کرنے کا فیصلہ موخر کردیا
-
دہشت گردحملوں سے نمٹنے کیلئے تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ، تمام ہاسٹلوں کو خالی کرا لیا گیا،سکولوں ،کالجوں یونیورسٹیوں میں تقریبات سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کرنیکی ... مزید
-
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس26 دسمبر کو ہوگا،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،بلدیاتی الیکشن،الیکٹرانک ووٹنگ مشین ،بائیومیٹرک سسٹم سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے
-
نئے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے درمیان سرد جنگ شروع،سردار رضا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک کسی صوبائی رکن سے ملاقات نہیں کی،چیف الیکشن کمشنر پر سیاسی جماعتوں کا چاروں ممبران ہٹانے کا دباؤ،زبردستی ... مزید
-
امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر ما ر دی ، سفارتخانے کے اہلکار کا متاثرہ شخص اور پولیس سے تعاون کرنے سے انکار
-
بارش کا کوئی امکان نہیں، بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات، آئندہ ہفتے شدید دھند پڑنے کا امکان، پروازوں کے شیڈول تبدیل،لاہور تا پنڈی بھٹیاں موٹروے کو ٹریفک کے لئے صبح کے اوقات ... مزید
-
تھر پارکر : غذائیت کی کمی کے شکار چار مریض بچوں کا انتقال،تعداد 82ہوگئی
-
مردان:شادی ہال میں سوئے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
-
حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے نیا سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ ، گھریلو صارفین کے بلوں میں20 فیصد کمی آئیگی
-
مولانا عبدالعزیز سے پولیس سکیورٹی واپس لینے کے احکامات جاری
-
پشین ، مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی پانچ لاشیں برآمد،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل، زیارت کے علاقے سنجاوی سے تین لاشیں برآمد، شناخت کیلئے سنجاوی ہسپتال میں منتقل کردی گئیں
-
نیویارک:بروکلین کے علاقے میں فائرنگ،2پولیس اہلکارہلاک ،مسلح شخص نے خودکشی کرلی
-
داعش جنگجووں کا اپنے 100غیر ملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف ، ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا،برطانوی اخبار
-
سعودی عرب کی مفاہمتی کوششوں کے بعد خلیجی ریاست قطر اور مصر کے درمیان مصالحت ہو گئی،ابلاغی اور سیاسی حلقوں کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم
-
گوانتانامو بے سے چار افغان قیدی رہا، چار افغان قیدیوں کو کابل حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے، امریکہ، قیدیو ں کی رہائی کے لئے افغا ن صدر نے امریکی حکام سے خصو صی استدعا کی تھی ، قیدیوں کو افغان حکومت ... مزید
-
ایبولا کو ختم کر کے ہی دم لیں گے، اس وائرس کے خلاف جنگ کو درمیان میں نہیں چھوڑا جا سکتا ،بان کی مون
-
عراق: داعش کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، آپریشن میں داعش کے غیرملکی کمانڈر سمیت کئی جنگجو مارے گئے۔ آپریشن میں امریکی اور اتحادی ممالک کی فضائیہ نے بھی حصہ لیا
-
بھارت ،امریکا کشیدگی: ہندوستانی سفارتکار فرائض سے سبکدوش ہوگئیں
-
امریکا اور میکسیکو چینی کی تجارت کے معاہدے پر متفق ہوگئے،آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پانے کاامکان
-
بھارت،ریاست منی پور میں بم دھماکہ، تین افرا د ہلاک،چار زخمی
-
افغانستان، تشدد کے مختلف واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14افراد ہلاک،جھڑپ میں پانچ طالبان بھی ہلاک
-
دہشتگرد سانحہ پشاور جیسے غیر انسانی فعل کی پھرتیاری کر رہے ہیں ،دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا ، وزیر داخلہ ،دہشتگردی ہاکی یا کرکٹ میچ نہیں جو ایک دن میں ختم ہو جائیگا ، ہمارا قومی ... مزید
-
ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں مزید 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،پہلے مرحلے میں ملزم غلام سرور اور راشد قریشی عرف ٹیپو جبکہ دوسرے مرحلے میں اخلاص احمد عرف روسی اور زبیر احمد کو پھانسی دی گئی ،پھانسی ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال، دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،سانحہ پشاور کے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،شہباز ... مزید
-
آرمی سکول پشاور کا سانحہ انسانی تاریخ کی بد ترین مثال ہے، رانا تنویر حسین،سانحہ کے بعد پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت نے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، پاکستان اور افغان حکومتوں ... مزید
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، سانحہ پشاور کی مذمت میں قرارداد منظور ،سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے، دہشت گردی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار ہے،انتخابی دھاندلی ... مزید
-
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ افغانستان میں پاک فوج، امریکی فوج کے مشترکہ فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا، خلیجی اخبار کا دعویٰ
-
و فاق کی سطح پر پارلیمانی اور جوائنٹ ایکشن ورکنگ کمیٹی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا فارمولا بھی طے کرے،پرویز خٹک ، خیبرپختونخوا میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے ... مزید
-
چیف جسٹس نے 24 دسمبرکو اہم ترین اجلاس طلب کرلیا،دہشت گردوں اور سزائے موت کے قیدیوں بارے اہم فیصلے متوقع، دہشت گردی عدالتوں سمیت چاروں ہائی کورٹس میں زیر التواء دہشت گردی اور سزائے موت کے قیدیوں کے ... مزید
-
سانحہ فیصل آباد ، واقعہ میں ملوث رانا ثناء اللہ کے دست راست اشفاق احمد چاچو اور میاں کاشف کو رہا کر دیا گیا،تحریک انصاف کے کارکن حق نواز خان کے بھائی کا تحقیقات کر نے والی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار
-
دہشت گردی کیخلاف جنگ،حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکاتی منصوبہ کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا، بعض نکات کو قومی حکمت عملی میں شامل کئے جانے کا امکان
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کو گیس کے نرخ بڑھانے کی تجویز دیدی ، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اصلاحات کی جا ئیں ، پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن میکرو اکنامک کی مکمل بحالی و بازیابی کے ... مزید
-
مولاناعبدالعزیز کا دھمکی آمیزوڈیوپیغام انتہائی جھوٹا، شرمناک اورقابل مذمت ہے، الطاف حسین، مسجدضرار کی طرح لال مسجد میں بھی مسلمانوں کاروپ دھارکر اسلام اورمسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی تبلیغ اورعمل ... مزید
-
عوامی تحریک کی لاہور سمیت ملک کے 60شہروں میں دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلیاں ، لاہور میں نکالی گئی ریلی مسجد شہداء سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی، پالیسی ساز دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ... مزید
-
عمران خان کے دھرنے کے معطل یا موخر کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہتا ہوں،شیخ رشید ،موجودہ حالات اجازت نہیں دیتے کہ ملک میں سیاست برائے سیاست کی جائے،کل جماعتی کانفرنس میں نہ بلانے سے ظاہر ہوتا ہے نواز ... مزید
-
کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس روا ں ہفتے طلب کرنیکافیصلہ، اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے قومی ایکشن کمیٹی کی تجاویز پر غورکیا جائے گا
-
پٹرولیم مصنوعات ‘ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حقیقی معنوں میں عوام تک منتقل کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ ،ذمہ دار محکموں کو ریلیف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور سد باب کیلئے عملی ... مزید
-
کسی بھی معصوم بچے، خاتون یا غیر مسلح شخص کو ہر گز نشانہ نہ بنایا جائے،فیصل آباد میں پھانسی پانے والے دہشت گردوں نے اپنی وصیت میں اپنے ساتھیوں کو پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.