پاکستانی جیلوں میں54 بھارتی فوجی قیدیوں کی موجودگی کا امکان ہے،بھارت،معاملہ پاکستانی حکام کیساتھ اٹھایا تھا تاہم پاکستان اس کا اعتراف نہیں کررہا ،منوہر اریکار

اتوار 21 دسمبر 2014 09:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں 54 بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ1965 سے1971 کی جنگوں کے دوران لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجیوں کی پاکستانی جیلوں میں موجودگی کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یہ معاملہ پاکستانی حکام کے سامنے بھی اٹھایا ہے تاہم پاکستان اس کا اعتراف نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قیدیوں کے لواحقین کے حق میں 14 رکنی وفد نے 2007 ء میں یکم سے14 چودہ جون تک پاکستان کی دس جیلوں کا دورہ بھی کیا تاہم انہیں وہاں اپنے لواحقین کی موجودگی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :