موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان سرمائے کی عالمی منڈیوں میں واپس آیا،اسحاق ڈار

اتوار 21 دسمبر 2014 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کامیابی سے دوبارہ سرمائے کی عالمی منڈیوں میں واپس آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی معاشی جائزہ برائے ایشیا کے رول آف آنر سال 2014 ء کیلئے پاکستان کو ''ایشوور آف دی ایئر'' کا خطاب ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ایشیا کے شہرت یافتہ میگزین IFR ایشیا کی طرف سے پاکستان کو یہ خطاب ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضع رہے کہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے یورو بانڈ اور عالمی سکوک بانڈز جاری کیے جس پر مثبت عالمی ردعمل آیا۔پاکستان نے الائیڈ بینگ، یونائیڈڈ بینک 'اور پاکستان پٹرولیم کے سرکاری حصص کو فروخت کرکے بین الاقوامی اورمقامی شراکتی منڈیوں میں کامیابی سے رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :