ہشت گردوں کو پھانسیاں دینے پر مزید حملوں کا خطرہ‘ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، خواجہ آصف، رحم کی اپیلیں مسترد ہونے والے دیگر ملزمان کو بھی سزائے موت دی جائے گی، نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

اتوار 21 دسمبر 2014 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پھانسیاں دینے پر مزید حملوں کا خطرہ ہے‘ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ رحم کی اپیلیں مسترد ہونے والے دیگر ملزمان کو بھی سزائے موت دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ بن چکی ہے اس جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ ملا فضل الله سرحد پار بیٹھ کر پاکستان میں کارروائیاں کررہا ہے۔

شمالی وزیرستان میں طالبان اور دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ جن کے بعد یہ گروپس بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سکولوں اور ہجوم والے مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوج اورسکیورٹی کے ادارے دہشت گردی کے حملے روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سزائے موت کے عمل پر کام شروع کردیا گیا۔

پھانسیاں دینے سے حملوں کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ایشوز پر اتحاد قائم رکھنا وقت کی ضرورت ہے عمران خان نے دھرنا ختم کرکے مثبت پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے نہرم گوشہ رکھنے والوں اور حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بچوں کے قاتلوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے پاکستانی نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پاکستانیوں نے مل کرجیتنی ہے آرمی چیف کے دورہ کابل کے اچھے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ ہماری بقاء امن کے ساتھ ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :