یورپی یونین اور مغربی سفیروں سے حکومت کے رابطے،سزائے موت پر عملدرآمد سمیت دہشت گردی کیخلاف تمام اقدامات کی حمایت ،سفیروں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ سینکڑوں معصوم جانوں کودہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کے مرتکب ہوئے ہیں،پرویز رشید کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 21 دسمبر 2014 09:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء ) یورپی یونین اور مغربی ممالک نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سزائے موت پر عملدرآمد سمیت تمام تراقدامات کی حمایت کردی ہے اورتسلیم کیا ہے کہ پاکستان اس وقت ترقی نہیں کرسکتا جب تک دہشت گردی کی جڑوں کو ختم نہ کردیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تمام وفاقی وزراء اور خارجہ آفس کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ یورپی یونین سمیت دیگر سفیروں سے رابطہ کرے کیونکہ سفیروں کی جانب سے پاکستان میں پھانسیوں کے عمل پر تحفظات ظاہر کئے گئے تھے اس حوالے سے سفیروں سے بھی وفاقی وزراء کی ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا کے رابطہ پر بتایا کہ یورپی یونین اورمغربی ممالک نے پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف تمام تر اقدامات کی حمایت کردی اور پھانسیوں سمیت دیگر اقدامات سے بھی سفیروں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ سینکڑوں معصوم جانوں کودہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کے مرتکب ہوئے ہیں اور عدالتوں کی جانب سے ان افراد کو انصاف کے تقاضو ں کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں ،جبکہ پرویز رشید نے کہاکہ دنیا پاکستان کے حوالے سے چاہتی ہے کہ پاکستان میں اس وقت ترقی کا عمل تیز ہواور ایسا اسی صورت ہوگا جب دہشت گردی کی جڑیں کاٹ دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :