واہگہ بارڈر خود کش حملہ میں اہم پیش رفت، خود کش حملہ آور کی شناخت ضیف الله کے نام سے ہوگئی،23 سالہ ضیف باجوڑ ایجنسی کا رہائشی 2 سال سے گھر سے غائب تھا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء) واہگہ بارڈر خود کش حملہ میں اہم پیش رفت، خود کش حملہ آور کی شناخت ضیف الله کے نام سے ہوگئی‘ 23 سالہ ضیف باجوڑ ایجنسی کا رہائشی 2 سال سے گھر سے غائب تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق واہگہ بارڈر خود کش حملہ کیس میں حملہ کرنیو الے دہشت گردی کی شناخت ہوگئی ہے حملہ آور کا نام ضیف الله اور عمر 23 سال تھی جو کہ باجوڑ ایجنسی کے گاؤں ماموند سے تعلق رکھتا تھا خود کش حملہ آور ضیف الله دو سال سے گھر سے غائب تھا اور اس کا گھر والوں سے کوئی رابطہ نہ تھا ضیف الله نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضیف الله کے رشتہ داروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :