سانحہ پشاور پر سعودی شاہ عبداللہ کا اظہار افسوس

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ عبداللہ اور شہزاد سلمان نے صدر ممنون حسین کے نام پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے پر انہیں شدید دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے ان واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اپنے پیغام میں سعودی رہنما ؤں نے حکومت ِ پاکستان، شہداء کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :