پشاور سانحے کے شہداء کی یاد میں دبئی میں سفارتکاروں کی ایک منٹ کی خاموشی ،سفارتکاروں کیلئے متحدہ عرب امارات میں ڈپلومیٹک بزنس کلب کی جانب سے استقبال کا اہتمام ، پاکستان کے سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک سمیت عرب امارات کے شاہی خاندان کے اراکین اور سفارتکاروں کی شرکت ،معصوم بچوں اور شہریوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،جاوید ملک

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:48

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)پشاور میں پیش آنے والے سانحے کے شہداء کی یاد میں دبئی میں سفارتکاروں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی،اس موقع پر سفارتکاروں کیلئے متحدہ عرب امارات میں ڈپلومیٹک بزنس کلب کی جانب سے استقبال کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک سمیت عرب امارات کے شاہی خاندان کے اراکین اور سفارتکاروں نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان کے سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک نے اپنے خطاب میں سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

اس سانحے پر پوری قوم دکھ اور صدمے میں ہونے کے باوجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت اور بہادر افواج کے پیچھے پرعزم کھڑی ہے جو اپنی سرزمین سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کرکے حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :