یکم جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کمی ا مکان ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دس سے بیس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گرنے سے یکم جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کمی ا مکان جبکہ دوسری جانب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دس سے بیس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دس ڈالر فی بیرل ہوگئی جس کے باعث نئے سال کے آغاز میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارہ روپے فی لیٹر کمی کا مکان ہے آئندہ آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت میں دس روپے سے پندرہ پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے اسی طرح ہائی اوکٹین کی قیمت میں بارہ روپے فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل میں چھ روپے لائٹ ڈیزل پانچ اور مٹی کا تیل پانچ روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں دس سے بیس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا نئی قیمت سے گھریلو سلنڈر ایک سو پچاس سے تین سو جبکہ کمرشل سلنڈر پانچ سو سے ہزار روپے کردیا گیا راولپنڈی اسلام آباد اور مری میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 160سے 180 روپے کوہاٹ ڈی جی خان بہاولپور میں 155جبکہ فیصل آباد گجرات سیالکوٹ میں ایل پی کی فی کلو گرام قیمت 150روپے کردی گئی ایل پی جی قیمتوں میں گزشتہ سات روز سے پنتالیس روپے کلو گرام اضافہ ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :