انسداد دہشتگردی ایکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، صدارت و زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کرینگے، سیاسی جماعتوں نے نام حکومت کو بھجواد دیئے ، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے متفقہ طور پر لائحہ عمل تیارکرکے اور سفارشات کو عملی جامہ پہنا کر پارلیمنٹ میں لایا جائے گا جس کے بعد قانون سازی کی جائے گی

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء ) انسداد دہشتگردی ایکشن کمیٹی کیلئے سیاسی جماعتوں نے نام حکومت کو بھجواد دیئے ہیں اور کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت و زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پشاور میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ا جلاس میں انسداد دہشتگردی ایکشن پلان کمیٹی تشکیل دی گئی جس کیلئے سیاسی جماعتوں نے نام حکومت کو بھجوادیئے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ ، سابق زیر داخلہ رحمان کا نام دیا گیا ، جماعت اسلامی نے فرید پراچہ ، مسلم لیگ (ق) کے مشاہد حسین سید ، بلوچستان پارٹی سے سینیٹر کلثوم پروین ، نیشنل پارٹی سے میر حاصل خان بزنجو ، مسلم لیگ (فنکشنل ) سے پیر صدر الدین شاہ راشدی ، مسلم لیگ ضیاء سے اعجاز الحق ، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد ، نیشنل پیپلز پارٹی سے غلام مرتضیٰ خان جتوئی ، قومی وطن پارٹی سے آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، پاکستان تحریک انصاف سے شاہ محمود قریشی ، جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وفاقی وزیر اکرم خان درانی ، مسلم لیگ (ن) سے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، فاٹا سے تعلق رکھنے والے جی جی گلاب جمال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے متفقہ طور پر لائحہ عمل تیارکرکے اور سفارشات کو عملی جامہ پہنا کر پارلیمنٹ میں لایا جائے گا جس کے بعد قانون سازی کی جائے گی