وزارت خارجہ کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف واک کا انعقاد ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شمع روشن کرکے شاہراہ دستور پر واک عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، طارق فاطمی

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء ) وزارت خارجہ کی جانب سے پشاور سانحے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کے لئے اسلام آباد میں واک کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ممالک سے سفارتکاروں اور خارجہ سیکرٹریز نے شمعیں جلا کر واک میں شرکت کی۔ واک سے قبل پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ترک سفیر صادق بابر گرجن نے پشاور سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں پشاور سانحہ پر آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغانی سفیر جانان موسی زئی اور اٹلی کے سفیر ایڈرین او چیوڈی سیانفرانی نے پشاور سانحے پر رنجیدہ دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کو تیار ہیں۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔ پاکستان کا ہر شہری دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا جبکہ عالمی برادری بھی پاکستان کی مکمل تعاون کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :