مفتی اعظم سعودی عرب کی پشاور میں اسکول پر دہشت گرد حملہ کی مذمت ، ایسے لوگوں کا تعلق کسی بھی طرح اسلام سے نہیں ہو سکتا ،عبداللہ آل الشیخ

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:21

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء) مفتی اعظم سعودی عرب ،صدر اعلی علماء کونسل شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے پشاور سانحہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پشاور میں اسکول پر دہشت گرد حملہ وحشیانہ کا رروائی ہے اسکی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے، ایسے لوگوں کا تعلق کسی بھی طرح اسلام سے نہیں ہو سکتا جنہوں نے درندگی کے ساتھ 120افرد جن میں نونہال بچے،مرد و خواتین معلمہ شہید ہو کیے ہیں ، ہمیں انتہائی دکھ پہنچا ہے ، اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستان کے عوام کی حفاظت کرے اور متاثرین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ،۔آمین