اسلام آباد،تحریک انصاف کا ڈی چوک سے دھرناختم کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کافیصلہ بھی واپس لینے پرباقاعدہ غورکافیصلہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک سے دھرناختم کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کافیصلہ بھی واپس لینے پرباقاعدہ غورشروع کرنے کافیصلہ کیاہے ،پی ٹی آئی کے ارکان اب قومی اسمبلی کارروائی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اورکارروائی کاباقاعدہ حصہ لیں گے ،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزہونیو الی پارٹی کی کورکمیٹی نے قومی اسمبلی کے علاوہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کافیصلہ کیاہے اورپارلیمنٹ کے اندراپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کافیصلہ کیاہے ،کمیٹی ارکان کی اکثریت نے استعفیٰ واپس لینے کے حق میں رائے دی جس کی باقاعدہ توثیق عمران خان نے بھی کی ہے ۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد35ہے۔