عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب و دیگر کا خیر مقدم

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دھرناختم کرنے کااعلان کاخیرمقدم کیاہے ۔انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کاازالہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے اس فیصلے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کوتقویت ملے گی ،اورملک کودرپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک ہونے کااعلان خوش آئندہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ پاکستانی قوم جیتے گی ،خان صاحب اسمبلی میں واپس تشریف لائیں اورعوامی مینڈیٹ کے مطابق اپناکرداربھرپورطریقے سے اداکریں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر اسے بچائیں گے۔اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔وزیراعظم پاکستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ عمران خان کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے - ڈاکٹر آصف کرمانی نے ایک بیان میں کہاہے کہ وطن عزیز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی رہنماؤں نے جس تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ کیاہے وہ ہر اعتبار سے قابل تحسین ہے ، پوری قوم ، سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف پرعز م اور متحد ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے عمران خان کے دھرناختم کرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف تمام جماعتیں متحدہوگئی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ دہشتگردی کوختم کیاجائے ۔عمران خان کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوتحفظات ہیں تواس سلسلے میں وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کوخط لکھ دیاہے ۔

دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مذاکرات ہورہے ہیں ۔حکومت عمران خان کے تحفظات دورکرنے کی پوری کوشش کریگی ،مذاکرات کے بعدجوتجاویزمرتب ہوں گی ان پرپیشرفت ہوگی ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت دباوٴکے تحت فیصلے نہیں کرتیوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اورعمران خان کے تحفظات دورکریں گے ،پشاورمیں نونہالوں کاخون نئی تاریخ رقم کررہاہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پشاورکے سانحے نے قوم کومتحدکردیاہے ،پشاورمیں ساری قیادت نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کااظہارکیا،پشاورمیں نونہالوں کاخون نئی تاریخ رقم کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کاخیرمقدم کرتے ہیں ،عمران خان اوران کی پارٹی کے جوبھی تحفظات ہیں انہیں دورکریں گے اورمذاکرات کے ذریعے جلداس مسئلے کوبھی حل کریں گے ،عمران خان مثبت اپوزیشن کاکرداراداکرکے حکومت کی رہنمائی کریں