پشاور میں بچوں کو خون میں نہلانے کے بعد طالبان نے خوفناک ترین دھمکی دے دی

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)تحریک طالبان نے آرمی کے سکولوں اور ان کے زیر سایہ چلنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور حملے میں ایم ایس جی سپیشل گروپ کے دستے نے حصہ لیا، اس جگہ کا انتخاب اس مقصد کیلئے کیا گیا تا کہ ان کے والدین کو دُکھ دیا جا سکے، جو ہمارے بچوں کو جیٹ طیاروں کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں ، انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ آرمی کی تنصیبات سے دور رہیں ، کیونکہ وہ ہمارے نشانے پر ہیں ، اس کیلئے ہم نے ایم ایس جی کے سپیشل دستے تیار کر لئے ہیں ، غیر ملکی حملہ آوروں کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور پاکستانی تھے اور ہم نے حملے کی ساری منصوبہ بندی پاکستان میں ہی کی ، اس کی ویڈیو بھی تیار کی ہے جو 10دنوں میں میڈیا کو جاری کر دی جائے گی، وزیراعظم کے پھانسی پر عملدرآمد سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پھانسیوں سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ پاکستانی ادارے ہمارے ساتھیوں کو پہلے ہی بے دردی سے قتل کر کے سڑکوں پر پھینک رہے ہیں ، پھانسی اور ماورائے عدالت قتل میں کوئی فرق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :