اسحاق ڈار اور شاہ محمود کا ٹیلی فونک رابطہ،اتفاق رائے سے مذاکرات موخر کر دیئے گئے

بدھ 17 دسمبر 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات پشاور میں آرمی پبلک سکول میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملٰے کے نتیجے میں موخر کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان منگل کو مقامی ہوٹل میں مذاکرات شروع ہونے تھے لیکن پشاور میں قائم آرمی پبلک سکول میں دہشت گرد حملے کی وجہ سے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ٹیلیفون کرکے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مذاکرات موخر کرنے کی اپیل کی ہے جس پر تحریک انصاف کی طرف سے رضامندی کا اظہار کیا گیا اور آئندہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ چند روز بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :