دہشتگردوں نے قوم کے دل پر حملہ کیا،جنرل راحیل شریف،حملے سے ثابت ہوگیا،دہشتگرد پاکستان کے نہیں انسانیت کے دشمن ہیں،انتہائی افسوسناک صورتحال ہے لیکن ہمارے عزائم کو نیا حوصلہ ملا ہے،آرمی چیف کا بیان

بدھ 17 دسمبر 2014 08:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے قوم کے دل پر حملہ کیا،حملے سے ثابت ہوگیا،دہشتگرد پاکستان کے نہیں انسانیت کے دشمن ہیں،انتہائی افسوسناک صورتحال ہے لیکن ہمارے عزائم کو نیا حوصلہ ملا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وحشی درندوں اور ان کے سہولت کاروں تک ان کا پیچھا کریں گے،مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے،پشاور میں سکول پر حملہ بزدلانہ فعل ہے،دہشتگرد صرف پاکستان کے نہیں انسانیت کے دشمن ہیں،اسکول پر حملے سے دہشتگردوں کے عزائم سامنے آگئے ہیں،دہشتگردوں نے قوم کے دل پر حملہ کیا ،آج خیبرایجنسی میں10فضائی حملے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کئے ہیں،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :