زندہ دلان لاہور نے تحریک انصاف کی شٹ ڈاؤن کی کال مسترد کردی،احسن اقبال،ہڑتال مکمل طور پر ناکام ہوگئی،عمران خان کو سیاست میں لاشیں چاہئیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 16 دسمبر 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے تحریک انصاف کی شٹ ڈاؤن کی کال مسترد کردی،ہڑتال مکمل طور پر ناکام ہوگئی،عمران خان کو سیاست میں لاشیں چاہئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہیہ جام کرنے کی نہیں چلانے کی ضرورت ہے،آج لاہور میں طلباء سکول جانے سے قاصر رہے،مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر بند کرنے کا فیصلہ ملک کے تباہی کے مترادف ہے،ہمیشہ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں،حکومت پی ٹی آئی کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر نہیں آئی،مذاکرات کیلئے دونوں طرف سے بیان بازی پر احتیاط برتی جائے،تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے ۔