عمران خان ضدی اورعقل سے عاری ہیں ،ن لیگ پردھاندلی کے الزامات بے بنیاداورجھوٹ ہیں ،شہبازشریف ،شہروں کوبندکرناکون سی عوام کی خدمت ہے ،امن وامان کاقیام حکومت کی ذمہ داری ہے ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیر 15 دسمبر 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان ضدی اورعقل سے عاری ہیں ،ن لیگ پردھاندلی کے الزامات بے بنیاداورجھوٹ ہیں ،شہروں کوبندکرناکون سی عوام کی خدمت ہے ،امن وامان کاقیام حکومت کی ذمہ داری ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کوبہت نقصان پہنچایا،عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری ہرصورت عوام کریں گے ،تحریک انصاف کالاہورکادھرناان کی ہنگامہ آرائی کاتسلسل ہے ،ن لیگ پردھاندلی کے الزامات جھوٹ ہیں ،الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیاہے ،دھرنوں سے ملک کے معاشی معاملات متاثرہورہے ہیں ،اتفاق فاوٴنڈری پندرہ سال سے بندہے الزامات حیران کن ہیں ،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اربوں کے منصوبوں شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اشتہارات کے حوالے سے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ جولوگ ملک کونقصان پہنچارہے ہیں ان کے خلاف اشتہارات دے رہے ہیں تاکہ قوم جان سکے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کاایجنڈاملک کوتوڑنے کاہے ،دونوں نے وہ کچھ کیاجوملک کے ساتھ دشمن بھی نہیں کرسکتے تھے ،عمران خان ضدی اورعقل سے عاری ہے ،ہم نے بینکوں سے جوقرضے لئے وہ واپس کردیئے ،ساڑھے 5سے 6ارب قرض واپس کرچکے ہیں ،شریف خاندان نے بینکوں کے قرض کی پائی پائی واپس کردی ہے ۔عمران خان کے دائیں بائیں بینکوں سے قرض لیکرمعاف کرنے والے کھڑے ہونے میں جہانگیرترین اورچوہدریوں نے اربوں کے قرضے لئے اورمعاف کرائے