سپیکر او رایک دو وزراء کی قربانی دے کر سسٹم بچا لیں، زرداری کا نوازشریف کو مشورہ،میں نے بھی ایک وزیراعظم کی قربانی دی تھی، قریبی دوست نے مشورہ پہنچایا،ذرائع

پیر 15 دسمبر 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیراعظم نواز شریف کو سپیکر اور ایک دو وزراء کی قربانی دے کر سسٹم کو بچانے کا مشورہ‘ میں نے بھی وزیراعظم کی قربانی دے کر نظام چلایا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دست راست ایک سینیٹر کو حکومت کی اہم اتحادی جماعت کے سربراہ کے پاس بھیجا کہ وزیراعظم نواز شریف کو میری طرف سے مشورہ دیں کہ نظام کی بہتری اور اسے چلانے کیلئے اگر سپیکر اور ایک دو وزراء کی قربانی دینی پڑتی ہے تو دے دیں کیونکہ میں نے بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قربانی دی تھی بلکہ میں نے سارے ارکان اسمبلی کی قربانی دینے کیلئے ایک فہرست ترتیب دی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت کے سربراہ وزیراعظم نواز شریف کو سابق صدر آصف علی زرداری کا مشورہ پہنچادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :