حکو مت اور تحر یک انصاف میں مذاکرات کی زندگی اور موت حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے ، لاہور میں حکمرانوں نے کوئی غلطی کی تو مذاکرات کا معاملہ ختم ہو جائیگا، پر امن احتجاج کو روکنے پر جلسے ‘جلسوس اور ریلیاں جاتی عمرہ جائیں گی ‘ایسا نہ ہو کہ نوازشر یگ کے غیر آئینی طر یقے سے اقتدار سے جانے پر پوری قوم مٹھائی تقسیم کریں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام کا نوازشر یف اور انکی حکو مت کے فائدے میں ہیں ورنہ غیر آئینی اقدامات کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے ‘مذاکرات اور کمیشن کے قیام سے سب قوتوں کو یہ پیغام ملے گا کہ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر معاملات کو حل کر سکتی ہے ‘خواجہ آصف ‘خواجہ سعد رفیق ‘عابد شیر علی اور ایاز صادق جیسے لوگوں کی وجہ سے (ن) لیگ کی حکو مت کے آخری دن آچکے ہیں ان کے ہوتے ہوئے نوازشر یف کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ، میری زندگی میں داسو ڈیم نہیں بن سکتا ، سیف الر حمن ‘میاں منشاء اور حسین داؤد جیسے لوگ ریکوڈک اور ایل این جی کے منصوبے میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ مارنے جا رہے ہیں ‘رینٹل پاور منصوبے کی طر ح کوئلہ سے بجلی بنانے کا حکومتی منصوبہ بھی قوم کے ساتھ بہت بڑا فراڈ ہے،عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ شیخ رشید احمد کی لاہور میں پر یس کا نفرنس

پیر 15 دسمبر 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکو مت اور تحر یک انصاف میں مذاکرات کی زندگی اور موت حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے اگر آج لاہور میں حکمرانوں نے کوئی غلطی کی تو مذاکرات کا معاملہ ختم ہو جائیگااور پر امن احتجاج کو روکنے پر جلسے ‘جلسوس اور ریلیاں جاتی عمرہ جائیں گی ‘ایسا نہ ہو کہ نوازشر یگ کے غیر آئینی طر یقے سے اقتدار سے جانے پر پوری قوم مٹھائی تقسیم کریں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام کا نوازشر یف اور انکی حکو مت کے فائدے میں ہیں ورنہ غیر آئینی اقدامات کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے ‘مذاکرات اور کمیشن کے قیام سے سب قوتوں کو یہ پیغام ملے گا کہ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر معاملات کو حل کر سکتی ہے ‘خواجہ آصف ‘خواجہ سعد رفیق ‘عابد شیر علی اور سردار ایاز صادق جیسے لوگوں کی وجہ سے (ن) لیگ کی حکو مت کے آخری دن آچکے ہیں اور آج نوازشر یف کے ساتھ ان جیسے لوگوں کی شکل میں پارس کے ہاتھی موجود ہے ‘خواجہ سعدرفیق ‘عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کی موجودگی میں حکو مت کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ‘میری زندگی میں داسو ڈیم نہیں بن سکتا ہے اور سیف الر حمن ‘میاں منشاء اور حسین داؤد جیسے لوگ ریکوڈک اور ایل این جی کے منصوبے میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ مارنے جا رہے ہیں ‘رینٹل پاور منصوبے کی طر ح کوئلہ سے بجلی بنانے کا حکومتی منصوبہ بھی قوم کے ساتھ بہت بڑا فراڈ ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سر بر اہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور کی حدتک تو عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی ثابت ہو چکی ہے اور جب بھی ملک میں دھاندلی کی شفاف تحقیقا ت ہو گی حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف ایک بڑے باپ کے چھوٹے بیٹے ہیں اور دھاندلی سے کا میاب ہونے کے بعد بھی اپنی ضد اور ہٹ دھر می چھوڑ نے کیلئے تیارنہیں اب تونادرہ نے انکے حلقے میں دھاندلی کی تصد یق کر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو چکی ہے جسکی وجہ سے قومی اسمبلی 342نشستیں بھی خطر ے میں ہے اور حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے اور جو تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کیلئے میدان میں آئی اسکے اپنے ووٹوں کو حکمرانوں نے دھاندلی سے تبدیل کر دیا ہے اور میں سمجھتاہوں کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام حکو مت کے خلاف نہیں انکے فائدے میں جا ئیگا اور نوازشر یف کو کمیشن کے قیام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج تحر یک انصاف کے احتجاج میں عوامی مسلم لیگ بھر پور شر کت کر یگی اور تاجر بھی اگر ملک میں انصاف کیلئے دکانیں ایک روز کیلئے بند کر دیں گے تو اس سے انکو کوئی فر ق نہیں پڑ یگا اور اگر تاجر اپنی مر ضی سے دکانیں بند نہیں کر نا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر اعتراض نہیں مگر حکمران خود ہی تاجروں کی نمائندگی کر رہے ہیں جو سیاسی مشہوری کے سوا کچھ نہیں اور میرے خلاف بھی حکو مت کے لوگ جو باتیں کر رہے ہیں وہ جب حکو متوں کا آخری وقت آجا تا ہے تو ان کیلئے ایسے ہی کرتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ‘عابد شیر علی اور راناثناء جیسے لوگوں کی موجودگی میں نوازشر یف اور انکی حکو متوں کو دشمنوں کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تینوں لوگ جو کچھ کر رہے ہیں وہ بھی ان کی حکو مت اور عوام دشمنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آبا دمیں جو کچھ ہوا ہے اسکے ذمہ دار حکمران ہے اور اگر (ن) لیگ اور حکو مت نے فیصل آباد والا ماحول یہاں بنانے کی کوشش کی تو میں یقین سے کہتاہوں کہ احتجاج حکمرانوں کے جاتی عمرہ تک پہنچ جائیگا اس لیے نوازشر یف اور شہبا زشر یف سے اپیل ہے کہ وہ لچک کا مظاہرہ کر یں اور لاہور کو مکمل طور پر پرامن رکھا جائے ورنہ مذاکرات کا معاملہ بھی ختم ہو جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشر یف او ر پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی حکومت جانے پر مٹھائی تقسیم کرتے رہے ہیں مگر اس بار کہیں ایسا نہ ہو کہ نوازشر یف کے غیر آئینی طریقے سے جانے پر پوری قوم مٹھائی تقسیم کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ جب فوج آتی ہے تو کہاجا تا ہے کہ عوام کی منتخب پا رلیمنٹ کو ختم کرکے آئین توڑا گیا ہے تو میں سمجھتاہوں کہ عوام کے ووٹ کوتبدیل کرنا غیر آئینی ہے اور اس پر بھی آرٹیکل6کے تحت ہی کا روائی ہو نی چاہیے۔