انجمن تاجران نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی ، کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ،غیر سیاسی لوگ ہیں ، کسی شٹر ڈاؤن کا حصہ نہیں بنیں گے ‘ لاہور کی تاجر تنظیموں کا مشترکہ اعلان

پیر 15 دسمبر 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی لاہور بند کرنے کی کال پرجتماعی طور پر کاروباری طبقے کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (آج) پیر کو شہر بند کرنے کی کال پرشہر میں تاجروں کے کسی بھی دھڑے کی جانب سے کاروبار بند کرنے کی یقین دہانی نہ مل سکی اور تاجر تنظیموں میں سب سے مثر آل پاکستان انجمن تاجران نے کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کی قیادت بارہا یہ بات کہہ چکی ہے کہ تاجر غیر سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی مقاصد کے لئے ہونے والے کسی شٹر ڈان کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹان شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے بھی غیر جانبدار رہتے ہوئے سرگرمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور سٹاک مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق بھی کاروبار معمول کے مطابق اوقات کار میں ہو گا تاہم ذرائع کے مطابق حفاظتی بنیادوں پر تاجروں کی جانب سے انفرادی طور پر کاروباری سرگرمی محدود ہونے کا خدشہ موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :