بجلی فراہمی میں تعطل بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش ، خرابی گڈو بجلی گھر کی انتظامیہ کی لاپرواہی اور رابطے کے فقدان کے باعث پیدا ہوئی،چیف ایگزیکٹو رخسارقریشی، ریذیڈنٹ انجینئر مولا بخش اور سینئر شفٹ انجینئر محمد مومن معطل

پیر 15 دسمبر 2014 07:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف بجلی کی فراہمی کے نظام میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے بارے میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔ اتوار کے روز پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فنی خرابی گڈو بجلی گھر کی انتظامیہ کی لاپرواہی اور رابطے کے فقدان کے باعث پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

گڈو بجلی گھر کے چیف ایگزیکٹو رخسارقریشی ' ریذیڈنٹ انجینئر مولا بخش اور سینئر شفٹ انجینئر محمد مومن کو معطل کر دیاگیاہے۔ واضع رہے کہ ناردن ٹرانسمیشن لائنز لوڈ کی زیادتی کے باعث جمعہ کو ٹریپ کرگئی تھی جس سے اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بعض حصوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہی۔

متعلقہ عنوان :