وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا (آج) تحر یک انصاف کے احتجاج کے موقعہ پر امن وامان کوہر صورت یقینی بنانے پر اتفاق، (ن) لیگی کارکنوں کو اشتعال میں نہ آنے او رصبر وتحمل کی ہدایت ‘وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ کی امن وامان پر بر یفنگ ، تمام تر سازشوں کے باوجود تر قی کا عمل جاری رکھا جائیگا ، شر پسندوں کے عزائم کو خاک ملادیں گے‘ آئندہ ماہ پٹر ولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائیگی،وزیر اعظم نوازشریف کی وزیر اعلی پنجاب شہبا زشر یف سے ملاقات میں بات چیت

پیر 15 دسمبر 2014 07:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف نے لاہور میں تحر یک انصاف کے (آج) پیر کو احتجاج کے موقع پر امن وامان کوہر صورت یقینی بنانے پر اتفاق جبکہ (ن) لیگ کے کارکنوں کو اشتعال میں نہ آنے او رصبر وتحمل کی ہدایت کر دی گئی ۔ اتوار کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے وزیر اعظم میاں نوازشر یف سے انکی رہا ئش گاہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصا تحر یک انصاف کے آج (سوموار) لاہور میں ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی گئی اوروزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم نوازشر یف کو احتجاج کے موقعہ پر کیے جانیوالے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آج امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئیگا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف آئین وقانون کے مطابق ہی کاروائی کی جائیگی اور اس موقعہ پر (ن) لیگ کے کارکنوں کو بھی مکمل طور پر پرامن رہنے اور صبر وتحمل کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا کہ ملک میں تمام تر سازشوں کے باوجود تر قی کا عمل جاری رکھا جائیگا اور شر پسندوں کے عزائم کو خاک ملادیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکو مت عوامی خد مت کے مشن پر گامزن ہے ہم نے پہلے بھی عوام کو پٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم کر کے ریلیف دیا ہے او ر آئندہ ماہ پٹر ولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائیگی اور ملک سے غر بت ‘مہنگائی ‘بے روز گاری کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بیروکار لائیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے ملک میں افرتفر ی پھیلانے والے اصل میں ملک کی تر قی وخوشخالی کے دشمن ہے جن کو کسی بھی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئیگا اور عوام ملک کی تر قی کے دشمنوں کے اصل چہرے اور عزائم دیکھ رہی ہے انکو انکے انجام تک ضرور پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت اور پارلیمنٹ کو مزید مضبوط کیا جا ئیگا اور سڑکوں پر آکر احتجاج کرنیوالوں کو بھی چاہیے کہ وہ پا رلیمنٹ میں آکر بات کر یں اور ملک میں آئین وقانون کے مطا بق ہی سیاست کر یں ۔