جوڈیشل کمیشن بنتے ہی احتجاج ختم کردینگے ،دھرنا ختم بھی ہوسکتا ہے ،شاہ محمود قریشی،پنجاب بھر میں بجلی کی بندش کی مذمت کرتے ہیں تاہم یہ ہوسکتا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کے باعث بند کی گئی ہو،مذاکرات اپنی جگہ لیکن پندرہ دسمبر کو لاہور میں پرامن احتجاج کرینگے لاہور کے تاجر اور دیگر طبقات ہماری درخواست پر غور کریں،گفتگو

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:57

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنتے ہی احتجاج ختم کردینگے ، دھرنا ختم بھی ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں دھرنے سے خطاب کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی میں دکانیں بند تھیں اور لوگوں کا ہجوم تھا پنجاب بھر میں بارہ اگست کو بجلی بند کی گئی تاکہ عوام پرامن مظاہرہ نہ کرسکیں پنجاب بھر میں بجلی کی بندش کی مذمت کرتے ہیں تاہم یہ ہوسکتا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کے باعث بند کی گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اپنی جگہ لیکن پندرہ دسمبر کو لاہور میں پرامن احتجاج کرینگے لاہور کے تاجر اور دیگر طبقات ہماری درخواست پر غور کریں اور امید ہے ماضی کی طرح اس بار بھی لاہور مایوس نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس پر پیش رفت ہوچکی ہے اور تمام کام ہورہا ہے حکومت تعاون کرے تو جوڈیشل کمیشن جلد بن سکتا ہے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو دھرنا اوراحتجاج ختم ہوسکتا ہے ۔