وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی درخواست کردی کمیشن بنانا سپریم کورٹ کا کام ہے، پرویز رشید ، اللہ تعالیٰ عمران خان اور ان کی ٹیم کو سچ بولنے کی توفیق دے، عمران خان سارے ناکام تجربوں کے بعد ہماری بات مان لیتے تو تیرہ اور چودہ اگست کو بات ختم ہوجاتی ،گفتگو

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور ان کی ٹیم کو سچ بولنے کی توفیق دے ، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی درخواست کردی کمیشن بنانا سپریم کورٹ کا کام ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان سارے ناکام تجربوں کے بعد ہماری بات مان لیتے تو تیرہ اور چودہ اگست کو بات ختم ہوجاتی عمران خان دھرنے اور شہروں کو بند کرنے کے بعد بھی مذاکرات پر آئے اگر پہلے آتے تو پاکستان اور ملکی معیشت کا نقصان نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کے کمیشن بنانے کی درخواست کرسکتے ہیں سپریم کورٹ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے جوڈیشل کمیشن کب بنے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افتخار چوہدری اور دیگر ججوں پر بھی الزامات لگائے شائد ججز الزامات سے خوف زدہ ہیں اس لئے کمیشن کے بننے میں تاخیر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین میں اصلاحات کے لئے کمیٹی چودہ اگست سے پہلے بن گئی تھی عمران خان آئین میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں آئیں اور قوانین میں ترامیم کیلئے عمران خان کا پارلیمنٹ میں آنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن دباؤ ڈالے بغیر بھی بن سکتا ہے اور کمیشن کے لئے خط اگست 2014ء میں لکھا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج اگست میں شروع ہوا اب اسے تقریباً چھ ماہ ہوچکے ہیں حکومت نے انہیں تحفظ بھی دیا اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیا عمران خان کو پنجاب میں فری ہینڈ دیا گیا سٹیڈیم مہیا کئے گئے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا رویہ ایسا تھا کہ کارکن آمنے سامنے آگئے راچی میں خان صاحب کے کارکن ڈنڈوں کے بغیر تھے اس لئے پرامن رہا لاہور می ں بھی اگر ایسا رویہ رہا تو پرامن ہوگا ۔