تحریک انصاف سے مذاکرات کا سلسلہ بحال ہونے کے نتیجہ میں ملک میں سیاسی استحکام کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی، محمدزبیر عمر،تحریک انصاف کے احتجاج کے باوجودحکومت اپنے اقتصادی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مشکل حالات کے باوجود مختصر وقت میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، نجکاری کے عمل میں غیر ملکی سرمایہ کار وں نے حصہ لیا ہے،پاکستان میں پہلی مرتبہ پریمیم پر سرمایہ کاری کی گئی ،چیئرمین نجکاری کمیشن کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا سلسلہ بحال ہونے کے نتیجہ میں ملک میں سیاسی استحکام کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی، تحریک انصاف کے احتجاج کے باوجودحکومت اپنے اقتصادی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مشکل حالات کے باوجود مختصر وقت میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر عمر نے کہاکہ تحریک انصاف سے مذاکرات سلسلہ بحال ہونے کے نتیجے م یں ملک میں سیاسی استحکام کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی چاہتے ہیں کہ مسائل بات چیت اور مذاکرات سے حل ہوجائیں اور مسائل ہمیشہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہی حل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے احتجاج کے باوجود حکومت اپنے اقتصادی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور مشکل حالات کے باوجود مختصر وقت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں جو بھی مسائل ہیں بات چیت سے حل کریں گے ، آنے والے سالوں میں حکومت کے اقتصادی ایجنڈے پر عملدرآمد کے نتیجہ میں ہر شعبے میں ترقی واضح طور پر نظرآئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دو بار کم کی گئی ہیں اور ان میں مزید کمی کی جائے گی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوچکا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، ملک میں افراط زر چار فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔ زبیر عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، نجکاری کے عمل میں غیر ملکی سرمایہ کار وں نے حصہ لیا ہے،پاکستان میں پہلی مرتبہ پریمیم پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

الائیڈ بنک کی نجکاری میں حکومت کو 14.4بلین روپے وصول ہوئے ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کار 3کروڑ20لاکھ ڈالر سے زائد سرمایہ لے کرآئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کے حوالے سے سرمایہ کاروں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ دیگر اداروں کی نجکاری کے لیے بھی نجکاری کمیشن تیزی سے اپنا کام کر رہا ہے