پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، صدر مملکت ،پاک چین ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ، ممنو ن حسین کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 16 ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو درپیش چیلنجوں سے قوم کو درپیش چیلنجوں کے حل کیلئے موثر قومی سلامتی پالیسی کی سٹرٹیجک حکمت عملی وضع کرنے پر زور پر زرو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی تقاضوں کی موثر پیروی کے لئے تمام مقتدر قومی عناصر پر محیط سٹرٹیجک فریم ورک وضع کرنے کی ضرورت ہے،جمعہ کے روز اسلام آباد میں سولہویں قومی سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی ایک پیچیدہ اور کثیر الجہتی موضوع بن گیا ہے جس کیلئے جامع لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل کے دوران قومی ' بین الاقوامی اور علاقائی پہلوؤں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔صدر نے کہاکہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں بالخصوص وسط ایشیائی ریاستوں سے قریبی تعلقات قائم کر رہا ہے اور تمام تنازعات حل کرنا چاہتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صرف مستحکم معاشی ملک ہی کامیابی حاصل کرسکتا ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کرسکتاہے۔

انہوں نے کہا تمام رکاوٹوں کے باوجود حکومت کی معاشی ٹیم عام آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پالیسیاں وضع کر رہی ہے۔صدر نے پاک چین اقتصادی راہداری ' لاہور کراچی موٹروے ' ہزار ہ موٹروے ' ڈیمز اور گوادر بندرگاہ سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا انتہا پسندی اسلام کو بدنام کر رہی ہے جو امن ' محبت اور انسانیت کا درس دیتاہے

متعلقہ عنوان :