امریکی کانگریس میں ملالہ یوسفزئی اور کیلاش سیتیارتھی کے اعزاز میں قرار داد کی منظوری،دونوں سماجی کارکنوں کو امن کی علامت قراردیا گیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)امریکی کانگریس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور کیلاش سیتیارتھی کے اعزاز میں قرار داد کی منظوری دی گئی ہے جس میں دونوں کو امن کی علامت قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ میں سینیٹر ٹام چارکن نے قرار داد پیش کی جس میں کہاگیا ہے کہ ستیارتھی نے ذاتی طور پر چائلڈ لیبر سے82,000 بچوں کو محفوظ کیا ہے جبکہ انہوں نے صرف گیارہ سال کی عمر سے اپنے ملک میں تعلیم کو فروغ دیکر دینا بھر میں تعلیم تک رسائی کی ایڈووکیٹ بن گئی ۔

قرار داد میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی نے بھی خواتین کی تعلیم کے لئے ااپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا اور خواتین کی تعلیم کے لئے اہم اقدامات بھی کئے ۔قرار داد میں دونوں سماجی کارکنوں کو امن کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :