آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر تعاون کے فروغ سمیت آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:37

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل کی ملاقات ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ۔