الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی معطل کردی،رابطہ کمیٹی کی کارکردگی پرقائد ایم کیو ایم نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 09:00

لندن/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی معطل کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم قائد نے ایک مرتبہ پھر رابطہ کمیٹی معطل کردی جس کے بعد الطاف حسین کچھ دیر بعد کارکنان سے خطب کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے سیالکوٹ میں ضلعی نائب صدر باوٴ محمد انور کے قتل پر فوری طور پر ردعمل نہ دینے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ ایم کیو ایم کارکنان کو پارٹی کے مرکز نائن زیرو پر آنے کی ہدایات جاری کردیں جس سے الطاف حسین کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔