برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت سب سے زیادہ شور کرنے والی ائیر لائنز میں پی آئی اے بھی شامل، ائر انڈیا لینڈنگ میں سب سے خاموش پہلی دس ائیر لائنز کا حصہ بن گئی، 50 سے زائدمصروف ترین ایئر لائنز میں سے نصف لینڈنگ کے وقت شور کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں‘ رپو رٹ

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء) برطانوی اخبار”ایشین امیج“ کے مطابق برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت سب سے زیادہ شور کرنے والی ائیر لائنز میں پی آئی اے بھی شامل ہے۔50سے زائد ائیر لائنز کی درجہ بندی میں سب سے زیادہ شور کرنے والی آخری دس ائیر لائنز میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن شامل ہے جب کہ بھارت کی ائر انڈیا سب سے خاموش پہلی دس ائیر لائنز میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر 50 سے زائدمصروف ترین ایئر لائنز میں سے نصف لینڈنگ کے وقت شور کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ہیتھرو میں جہازوں کی ناقص کارکردگی دکھانے پر مغربی لندن ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو جان ہالینڈ کیا کی طرف سے لکھا گیا کہ یہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت شور کم کرنے کے اہداف پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا2015تک لینڈنگ کے وقت شور کو کم کرنے کے جو اقدامات واضح کیے ہیں متعلقہ ائر لائنز کی تکنیکی ٹیمیں اس پر عمل داری کو یقینی بنائیں۔ شور سے متعلقہ چھ زمروں کوسرخ،سبز اور زرد رنگ کی درجہ بندی سے ظاہر کیا گیا جن میں جولائی سے ستمبر تک پروزاوں میں سب سے زیادہ خاموش اور شور والی ائیر لائنز ظاہر کی گئیں تھیں۔ائیر پورٹ پر شور کو کم کرنے کے معیار مسلسل نزول اپروچ(سی ڈی اے) جس میں جہاز لینڈنگ کے دوران طویل پرواز کے لیول کے بجائے ایک مستحکم زاویہ کو برقرار رکھتے ہوئے لینڈ کرتے ہیں۔

اس میں شور اس لئے کم ہوتا ہے کہ اس میں انجن کو اچانک دھچکا نہیں لگتا کافی دیر تک جہاز کو فضا میں بلندی تک رکھا جاسکتا ہے۔50 ایئر لائنز میں 25ائیر لانز سرخ اور زرد رنگ کے درجے پر آئی۔ہیتھرو کے معیار پر پورا نہ اترنے والی ایئر لائنز کو کہا گیاکہ وہ سی ڈے اے معیار کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ وہ اپنی تکنیکی ٹیم کواس بارے آگاہ کریں۔ہیتھرو نے مزید کہا کہ2015 کے موسم گرما تک شور کو کم کرنے کے دس اقدامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :