لاہور، ’انڈین گرل “نامی کمپیوٹر وائرس کا ملکی تاریخ کا خطرناک حملہ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی 10لاکھ سے زائد کمپیوٹر ہارڈ ڈسک و قیمتی ڈیٹابے کار ہونے کا خدشہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء)”انڈین گرل “نامی کمپیوٹر وائرس نے ملکی تاریخ کا خطرناک حملہ کر دیا۔10لاکھ سے زائد کمپیوٹرکی ہارڈ ڈسک بے کار ہونے کا خدشہ،پنجاب اسمبلی،گورنر ہاوٴس ،حسا س اداروں،چیمبر آف کامرس، پرل کانٹی نینٹل ہوٹل سمیت درجنوں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز میں زیر استعمال انتہائی قیمتی ڈیٹا آخری سانسیں لینے لگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے انڈیا یا امریکہ سے آنے والی ای میلز کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے اس وائرس کا نام ”انڈین گرل“ جو 55سیکنڈ ویڈیو فائل کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے تاہم جس کمپیوٹر میں منتقل ہوتا ہے اُس کی ہارڈ ڈسک میں ونڈو فائلز کا سب سے پہلے متاثر کرتا ہے جو ونڈو کی دوبارہ بحالی سے بھی ختم نہیں ہوتا ۔آئی ٹی ماہرین کے مطابق ای میلز کے ذریعے پھیلنے والا یہ وائرس ملکی تاریخ کا خطرناک ترین وائرس ہے جو کمپیوٹر ہارڈ ڈسک کو مکمل فارمیٹ کرنے سے بھی اپنے قدم جمائے رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق ”انڈین گرل“ نامی وائرس سے چھٹکارا پانے کے لئے غیر ضروری ای میلز کو فورا ختم کر دیا جائے جبکہ غیر سکین و تصدیق شدہ USB استعمال نہ کرنے سے ہی آپ اپنے قیمتی ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :