عید پر میٹرریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے بعد میں زیادہ بل آئے،خواجہ آصف کا دعویٰ، آنے والی گرمیوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘ داسو پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک کی طرف سے فنڈنگ کے بعد کام شروع کردیا ہے، آئی پی پیز کو پندرہ ارب کی رقم ادا کردی جائے گی‘ ملک کے اندر گردشی قرضہ 304 ارب کا ہے،یہ تعین نہیں کیا جاسکتا کہ مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عید پر میٹرریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے بعد میں زیادہ بل آئے جن کا ازالہ کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کو آنے والی گرمیوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیمشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘ داسو پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک کی طرف سے فنڈنگ کے بعد کام شروع کردیا ہے‘ شمال میں پن بجلی اور جنوب میں کوئلہ سے پیداوار پر توجہ دی جارہی ہے ،پاکستان اپنے وسائل سے سستی بجلی پیدا کرے گا‘ پچیس ارب دیامر بھاشا ڈیم کی زمینوں کی خریداری کیلئے رکھا گیا ہے‘ آئی پی پیز کو پندرہ ارب کی رقم ادا کردی جائے گی‘ ملک کے اندر گردشی قرضہ 304 ارب کا ہے، یہ تعین نہیں کیا جاسکتا کہ مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں داسو پاور پراجیکٹ کے لئے قائم کردہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عوام کو آنے والی گرمیوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘ داسو پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک کی طرف سے فنڈنگ کے بعد کام شروع کردیا ہے‘ پاکستان اپنے وسائل سے سستی بجلی پیدا کرے گا‘ پچیس ارب دیامر بھاشا ڈیم کی زمینوں کی خریداری کیلئے رکھا گیا ہے‘ آئی پی پیزکو پندرہ بلین کی رقم ادا کردی جائے گی۔

عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے حکومت کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں اس سال کی گرمیوں کی نسبت آنے والی گرمیوں میں حکومت عوام کو لوڈ شیڈنگ کسی حد تک کم کرکے دے دی۔انہوں نے کہا کہ تمام پراجیکٹ جن میں غازی بروتھا‘ تربیلا اور ڈیم شامل تھے جن کی وجہ سے ملک کے اندر کافی حد تک بجلی کے مسائل کم ہوئے ہیں تربیلا فور2017 ء تک مکمل ہوجائے گا کیونکہ 1400 میگاواٹ بجلی دے گا ۔

اسی طرح تربیلا فائیو بھی 1400 میگاواٹ بجلی دے گا جو کہ سستی اور وافر مقدار میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو اس لئے اہمیت دے رہے ہیں تاکہ تیل پر انحصار کم کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھاشا دیامر ڈیم کا مستقبل اچھا ہوگا۔ جس کیلئے زیادہ تر زمین خرید لی گئی ہے اور پچیس ارب روپے بقایا زمین خریدنے کیلئے رکھا ہوا ہے۔

جس کیلئے وزارت کشمیر گلگت بلتستان اپنی پوری کوششیں جاری رکھے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی ایس کو اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر پندرہ بلین کی رقم دے دی جائے گی اس کے بعد حکومت کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں عوام کیلئے کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ سولہ سے پچیس دنوں میں ملک کے اندر بجلی زیادہ سپلائی کی ہے۔ گزشتہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے میٹر ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے اضافی بل آئے جن کا سدباب بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حکومتی ادارے اور انسٹیٹیوٹ ایسے ہیں ہم ریکوری کررہے ہیں اور وقت پر رقم کی ریکوری ہونے کی وجہ سے ہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ ملک کے اندر مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی لیکن حکومت اپنی پوری صلاحیتوں اور وسائل کو استعمال کرکے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتی ہے۔