ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، نواز شریف،بہت جلد مسلح افواج کے تعاون سے دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پالینگے، پاک سرزمین عنقریب امن کا گہوارہ ہوگی، وزیراعظم کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے گفتگو،وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات میں فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بریف کیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے بہت جلد مسلح افواج کے تعاون سے دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پالینگے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ملاقات میں نواز شریف کو فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بریف کیا گیا جس پر وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے کہ انہوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لئے جانوں کا نظرانہ دیا اور آپریشن ضرب عضب میں دشمنوں کو قاری ضرب دینے میں فضائیہ کا بہترین کردار ہے نواز شریف نے کہا کہ بہت جلد مسلح افواج کی مدد سے دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پالینگے اور پاک سرزمین عنقریب امن کا گہوارہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :