وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس، منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال،قابل وصول اور گردشی قرضوں کا جائزہ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران وزارت پانی و بجلی نے بجلی کے شعبہ میں 27 ارب روپے کی بچت کی جو مستقبل قریب میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے معاون ہوگی،اجلاس کو بریفنگ

بدھ 10 دسمبر 2014 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں جاری منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال،قابل وصول اور گردشی قرضوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ بہتر انتظام کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران وزارت پانی و بجلی نے بجلی کے شعبہ میں 27 ارب روپے کی بچت کی جو مستقبل قریب میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے معاون ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ ہم زیادہ بجلی پیدا کرنے اور بہتر مینجمنٹ کے ذریعے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے پیشرفت کریں گے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قطر کی حکومت نے ایل این جی کیلئے پاکستان کی درخواست پر انتہائی حوصلہ افزا جواب دیا ہے اور قطر کی کمپنیاں بھی گیس سے چلنے والے بجلی گھروں اور پائپ لائنز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :