”محض آپ کی خواہش پر وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتے“،سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کو نااہل قرار دینے کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مبینہ طور پر جھوٹ بولنے کے معاملے کو سیاسی قرار دیدیا، نواز شریف کا جھوٹ بولنے کا معاملہ ہائی کورٹ نے سن کر خارج کیا ،چیف جسٹس،پہلے آپ کو وزیر اعظم کو سزا یافتہ ثابت کرنا ہوگا پھر کارروائی ہوگی ،جسٹس جواد ایس خواجہ،کسی معاملے کا سیاسی ہونا عدالتی اختیار پر قدغن نہیں لگاتا ،جسٹس میاں ثاقب نثاروزیر اعظم پر جھوٹ ثابت نہیں ہوتا،انہوں نے وزیرداخلہ کا حوالہ دیا، جسٹس آصف کھوسہ
بدھ 10 دسمبر 2014 08:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)سپریم کورٹ نے وزیرا عظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مبینہ طور پر جھوٹ بولنے کے معاملے کو سیاسی قرار دیدیا، یہ درخواستیں تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر کی طرف سے دائر کی گئی تھیں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے جھوٹ بولنے کا معاملہ ہائی کورٹ نے سن کر خارج کیا ہے ۔
کورٹ آف لاء سے مراد وہ عدالت ہے جس میں اس طرح کے معاملات کی سماعت کی جا سکے۔آرٹیکل 62 اور63 میں بنیادی طور پر بڑا فرق ہے ۔عدالت کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آرٹیکل 66 کے تحت پارلیمنٹ میں ہونے والی کارروائی کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا تو کیا آرٹیکل 62,63 کے تحت ہونے والی کارروائی مذکورہ آرٹیکل سے متاثر نہیں ہوگی۔(جاری ہے)
جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو سیاسی قرار دے کر درخواست خارج کی ہے ۔
سپیکر نے بھی فیصلہ دیکھ کر اسی بات کی تائید کی ہے ۔پہلے آپ کو وزیر اعظم کو سزا یافتہ ثابت کرنا ہوگا پھر کارروائی ہوگی ۔یہ فیصلہ درخواست گزار کو خود کرنا ہے کہ اسے کس عدالت میں جانا ہے جبکہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج تو ویسے ہی آئینی طور پر سیاسی معاملے میں ملوث ہو چکی تھی اگر پارلیمنٹ کے باہر بیٹھے لوگ دھاوا بولتے تو فوج ہی ان سے مذاکرات کرتی،یہ کیسے جھوٹ ہوگیا۔ویسے بھی آرٹیکل 63 کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب کوئی رکن پارلیمنٹ سزا یافتہ ہو جائے یا اس کا جرم ثابت ہوجائے ۔کسی معاملے کا سیاسی ہونا عدالتی اختیار پر قدغن نہیں لگاتا یہ ہم نے از خود اپنے اوپر لاگو کی ہوئی ہے اور یہ امریکن قانون سے تصور لیا گیا ہے۔عدالتیں سیاسی ہونے سے ڈرتی ہیں اس لئے اس طرح کے معاملات کی سماعت نہیں کرتیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں وزیر اعظم کا نہیں بلکہ حکومت کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔رولز آف بزنس کے تحت پہلے اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ اس میں حکومت کس کو کہا گیا ہے ۔درخواست گزاروں کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوا۔ہائی کورٹ میں 4 طرح کی رٹ دائر ہوتی ہیں تاہم درخواست گزار کی درخواست ان میں سے کسی رٹ میں بھی نہیں آتی جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس کہا کہ آرٹیکل 62،63 کا اطلاق بھی اسی طرح سے ہے جس طرح سے حدود آرڈیننس درخواست کرنے والے سوچ رکھتے تھے جس میں کوئی جھوٹا ثابت ہوگیا تو وہ ہر جگہ جھوٹا ہی قرار دیا جائے گا۔وزیر اعظم پر جھوٹ ثابت نہیں ہوتا ۔وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی تقریر اٹھا کر دیکھ لیں یہ سب چیزیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ،جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس مشیر عالم،جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل سات رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار گوہر نوازسندھو نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مبینہ طور پر جھوٹ بول کر آرٹیکل 62،63 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ان کو نا اہل قرا ردیا جائے ۔کورٹ آف لاء کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے کیونکہ ان کے نزدیک ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ہی کورٹ آف لاء ہے جس کا آئین و قانون میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نے فوج کے ثالث ہونے کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ جھوٹا ہے جس کی بعد ازاں آئی ایس پی آر نے تردید بھی کی ۔اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ انگریزی ہونا ہمارے لئے عذاب بن گیا ہے کیونکہ جو الفاظ انگریزی میں بولے جاتے ہیں ان کے اُردو میں کئی طرح کے مطالب نکلتے ہیں ۔سمجھ میں نہیں آتا جس لفظ کو ثالث قرار دیا جارہا ہے حقیقت میں وہ کیا ہے ۔ سارا جھگڑا ہی انگریزی سے ہے ۔اس دوران دیگر ججز نے بھی مختلف سوالات کئے اور کہا کہ آئی ایس پی آر نے ٹویٹ بھیجی تھی اس میں کہیں بھی وزیر اعظم کا تذکرہ نہیں ہے اور نہ ہی فوج کی جانب سے کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم نے کوئی جھوٹ بولا ہے ۔وہاں حکومت کا تذکرہ ہے اور حکومت سے مراد سیکرٹری داخلہ یا دیگر افسران بھی ہوسکتے ہیں ۔اس پر دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ عدالت نے آرمی چیف کے احترام کو صحیح طور پر نہیں سمجھا ہے اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے فوج کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔سیکرٹری دفاع اور آرمی چیف کے عہدوں میں فرق ہے اور دونوں کا اپنا ہی احترام ہے ۔دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار گوہر نواز سندھو سے سوال کیا کہ بتائیں کہ وزیراعظم کی تقریر کا کون سا حصہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ جواب میں گوہر نواز سندھو کا کہنا تھا کہ ”ہم نے فوج کو ثالث نہیں بنایا“ جبکہ آئی ایس پی آر نے وزیراعظم کے اس بیان کی تردید کی۔گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ کوئی امیدوار ا?رٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترے تو اسے نااہل قرار دے دینا چاہیے، جسٹس ثاقب نثارنے کہا آپ آرٹیکل 62 اور 63 کی غلط تشریح کر رہے ہیں،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوال کیاکہ کوئی امیدوار انتخابات کے وقت 62 اور 63 پر پورا اترتا ہو اور بعد میں پورا نہ اترے تو کیا کریں؟ گوہر نواز سندھو نے اس پر کہا کہ آرٹیکل 62 الیکشن سے قبل جبکہ 63 بعد میں لاگو ہوتا ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آٹیکل 62 کو 63 کے ساتھ ملا کر نہیں پڑھ سکتے۔اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نیکہا کہ کوئی موثر دلائل دیں کہ وزیراعظم غیر قانونی طور پراپنے دفتر میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا اس کیس میں تین رکنی بنچ نے چھ سوالات اٹھائے،جس میں سب سے اہم سوال ہے کہ کیا آرٹیکل 66 کے تحت پارلیمنٹ میں ارکان کو مکمل استثنیٰ ہے،پہلے اس مرحلے کو عبور کر نا ہے کہ کیا آرٹیکل 66، آرٹیکل 62 اور 63 کو اووررائٹ کر سکتا ہے؟ محض آپ کی خواہش پر وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتے۔عرفان قادر نے دلائل میں مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ دوہری شہریت ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی غیر متعلقہ اور بالواسطہ معاملات پر براہ راست مداخلت کر سکتی ہے اور از خود نوٹس لے سکتی ہے تو وزیر اعظم کے جھوٹ بولنے کے معاملے کو چھوٹا کیوں سمجھا جارہا ہے۔ عدالت کو چاہیے تھا کہ تو پہلے ہی اس پر از خود نوٹس لیتی اور اس ابہام کو ختم کرتی ۔اس پر عدالت نے کہا کہ وہ غیر متعلقہ باتوں پر نہ جائیں اور آئین و قانون کی بات کریں ۔اس پر عرفان قادر نے کہا کہ اس آئین و قانون کی بات کریں جس میں چھوٹی سی چھوٹی خبر پر بھی از خود نوٹس لیا اور براہ راست کئی ارکان پارلیمنٹ کو دوہری شہریت کی وجہ سے نا اہل قرار دیا گیا ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر عدالت ایک سال سے سماعت کررہی ہے تو اس حوالے سے سماعت کیوں نہیں ہو سکتی۔اس پر عدالت نے ان سے پوچھا کہ ان کے نزدیک پارلیمنٹ کی کارروائی کو آرٹیکل 66 کے تحت حاصل استثنیٰ اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق سے کیا معاملہ متاثر ہوگا ۔اس پر عرفان قادر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 66 براہ راست آئین کے تحت ہے جبکہ 62،63 کا معاملہ اس سے قدر مختلف ہے۔ آرٹیکل 225 پر بھی درخواستوں کی سماعت کی ہے اور محمود اختر نقوی سمیت دیگر لوگوں کو آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت براہ راست سنا ہے تو ہمارا معاملہ مختلف کیسے ہو سکتا ہے۔عرفان قادر کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 66سبجیکٹ ٹو آئین ہے جبکہ اس لئے نا اہلی کے وقت 66 کے آرٹیکل کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ فوج نے سیاسی درجہ حرارت ٹھنڈا کرنے کی ہدایات کی تھیں اور یہ چوہدری نثار تسلیم کررہے ہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 کے تحت مسلح افواج کی کمانڈ حکومت کے پاس ہے۔ان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے وکیل سردار رازق ایڈووکیٹ نے عرفان قادر کے دلائل اختیار کئے جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جامع جواب داخل کئے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تمام درخواستیں خارج کر دیں ۔واضح رہے کہ گوہر نواز سندھو نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں عدالت عالیہ نے ان کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے وزیر اعظم کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران دیئے گئے بیان کو سیاسی معاملہ قرار دیا ۔عدالت نے ان کی درخواست بھی خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 10 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال،کینیا کی ٹیم وطن پہنچ گئی،ٹیم کی لاہو رآمد کے پیش نظر علامہ اقبال اےئر پورٹ اور اس کے گرد نواح میں سکیورٹی انتہائی سخت ،آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا اورہوم سیکرٹری ... مزید
-
چیمپیئنز ٹرافی:پاکستان کو لگاتار تیسرے میچ میں بھی شکست،فتح کی دیوی پاکستان سے بدستور روٹھی رہی ،فاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے یہ میچ صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا، دیگر میچوں میں پول اے میں بیلجیئم ... مزید
-
کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے مخالفین کو شکست دیدی،بھارت میں ہونیوالے مقابلوں میں مردوں کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کو 69-24اور خواتین ... مزید
-
معطل آف اسپنر سعید اجمل نے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد لاہور میں دوبارہ پریکٹس کا آغازکر دیا
-
آئی پی ایل فکسنگ کیس، میاپن اور چنائی کیخلاف کاروائی کا حکم،عدالت کا کارروائی کرنے والے پینل سے بی سی سی آئی کے سربراہ کو علیحدہ ہونے کا بھی حکم ، آئی پی ایل ٹیم پر چارسو کروڑ کی انسوسمنٹ کی یہ کرکٹ ... مزید
-
انسداد بدعنوانی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، صدر مملکت ،بدعنوانی سے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے،ممنون حسین کا قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب ... مزید
-
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے نگران سیٹ اپ کیلئے ترمیمی شق کی سمری منظورکرلی نگران وزیراعلیٰ شیرجہان میرکانوٹیفکیشن جاری ،آج سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے
-
فیصل آباد ، موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا رکن جا ں بحق ، واقعہ کے خلا ف محکمہ ہیلتھ کے ملازمین اور ٹیچر یونین کا احتجاجی مظاہرہ،ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ جاری ، پولیو ورکر کے قتل ... مزید
-
وفاقی حکومت عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہو گئی ، وفاقی حکومت نے چار ماہ بعد لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روربرو دونوں رہنماؤں کیخلاف غداری ... مزید
-
چھ ماہ قبل اغوا ہونے والے لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل ننکانہ پہنچ گئے
-
لاہور،اسلام آباد کالونی ملت پارک کے علاقہ میں لیگی جیالوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانے والوں کو مرغا بناکر رو عمران رو کے نعرے لگوائے
-
کراچی‘منگھوپیرمیں کارساز بم دھماکے کامبینہ ماسٹرمائنڈ ہلا ک ،ساتھی فرار ، ہلاک ملزم کی شناخت فردوس خان عرف فردوس بابا کے نام سے ہوئی ہے جو تحریک طالبان محسود گروپ کا کمانڈر تھا‘پولیس ذرائع،پولیس ... مزید
-
حکومت کی کوشش ہے کہ حالات معمول پر آجائیں،مصدق ملک،ہم آئین کے اندر مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،لگتا ہے تحریک انصاف مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔، ترجمان وزیراعظم
-
تھرپارکر: غذائی قلت کے شکارمزید 6 بچے چل بسے، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 532 ہوگئی
-
تحریک انصاف کے کارکن کی نماز جنازہ ادا، ملک بھر میں یوم سوگ، عدالتی بائیکاٹ
-
جھنگ ‘ دیرینہ دشمنی پرایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل،پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا
-
ٹی وی شو کے لیے ایناکونڈا کی خوراک بننے کی حقیقی رُوداد
-
گیارہ ستمبر کے بعد سی آئی اے نے ’ بے رحمی‘ سے کام لیا،امریکی سینیٹ کی رپورٹ ،سی آئی اے کے تفتیشی طریقے امریکی اقدار کے خلاف تھے،صدر اوبامہ کا رپورٹ پر ردعمل
-
فلپائن، بس میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 17 زخمی،بس مسافروں کو لے کر مرامگ سے منڈاناوٴ جارہی تھی کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا،حکام
-
امریکہ ،چینی شہری کو غیر قانونی طور پر جوہری آلات ،ایران برآمد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
-
2014 میں ڈیڑھ کروڑ بچے مسلح تصادم سے متاثر ہوئے‘ یونیسف، رواں سال اسرائیل کی جانب سے 50 روزہ کارروائیوں میں 538 بچے ہلاک، تین ہزار سے زائد زخمی جبکہ ڈیڑھ ہزار بچے یتیم ہوئے ، رپو رٹ
-
بھارت: نئی دہلی میں ایک خاتون مسافر کے مبینہ ریپ کے بعد مشہور ٹیکسی بکنگ سروس Uber پر پابندی لگا دی گئی،ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے اور متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ کو معاونت فراہم کرنے کیلئے بھرپور ... مزید
-
فلسطینیوں کو آئی سی سی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
-
امریکہ اورتحادیوں کا 1500 فوجی عراق بھیجنے پر اتفاق، داعش کے شدت پسند اب دفاعی پوزیشن پر چلے گئے،امریکی جنرل
-
شام میں داعش نے توہین رسالت کے الزام میں ایک شہری کا سر قلم کردیا
-
ڈپریشن کے خطرے کی پیش گوئی کیلئے نیا طریقہ ایجاد کر لیا گیا ، جن افراد میں کورٹی سول نامی ہارمون کی مقدار زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ مایوسی، اکیلاپن اور یہ احساس کہ کوئی ان سے پیار نہیں کرتا، کے جذبات ... مزید
-
”محض آپ کی خواہش پر وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتے“،سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کو نااہل قرار دینے کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مبینہ طور پر جھوٹ بولنے کے معاملے ... مزید
-
تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس،مسلم لیگ نواز کے غنڈوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے خلاف قرار داد منظور کی گئی، ایساپہلی بارنہیں ہوا،مسلم لیگی شر پسندوں کے ہاتھوں پی ٹی آئی کے کارکن کے سفاکانہ قتل حادثاتی ... مزید
-
عمران خان لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، پلان سی میں تحریک انصاف اپناکارکن مارکرہڑتال کوکامیاب بناناچاہتی تھی، رانا ثناء الله دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی:وزیراعظم ،امید ہے آپریشن کے نتیجے میں پورے خطے میں امن کو یقینی بنانے میں مددملے گی نواز شریف ،،آئی ڈی پیزکی گھروں کو واپسی پر تعمیر نو کے ... مزید
-
فیصل آباد میں نہتے اور معصوم کارکن حق نواز پر گولیاں برسا کر شہید کردیاگیا جس کی ذمہ دارالحکومت پر عائد ہوتی ہے،عمران خان،پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے، انصاف نہیں ملے گا تو سڑکوں پر انصاف ... مزید
-
ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ، الطاف حسین ،تحریک انصاف کے کارکن کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج ہوا تو کسی نے فتویٰ جاری نہیں لیکن ہم کارکنان کی ہلاکت پر احتجاج ... مزید
-
ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام آج دیا جائےگا، بچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی،دنیا بھر کے بچے اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں،پاکستان میرا ملک ہے،ضرور وطن واپس آؤں گی ، ملالہ یوسفزئی، ملالہ دنیا ... مزید
-
عوامی تحریک کی طرف سے 17دسمبر سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان،جے آئی ٹی کے نام پر انصاف کا خون ہورہا ہے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ چھپانا اعتراف جرم ہے،چاروں صوبوں میں احتجاج کی حکمت عملی طے، آئندہ ... مزید
-
خیبرایجنسی ، وادی تیراہ اور اکاخیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری ،11شدت پسند ہلاک،12ٹھکانے تباہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس، منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال،قابل وصول اور گردشی قرضوں کا جائزہ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران وزارت پانی و بجلی نے بجلی کے شعبہ میں 27 ... مزید
-
شاہ محمود قریشی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی میں ملوث چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ممبران کے استعفوں کا مطالبہ،اضافی بیلٹ پیپر چھاپنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن حکام کا احتساب ہونا چاہئے، ... مزید
-
2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہوئے ،افتخارچوہدری ملوث تھے ،پرویزمشرف،عمران کی تحریک کی حمایت کرتاہوں ،عام انتخابات سے قبل اصلاحات ضروری ہیں ،فوج کوچیک اینڈبیلنس ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن پر سب متفق ہیں تو دیر کس بات کی ہے، سراج الحق، سیاسی جرگے نے 37 بار پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا لیکن بدقسمتی سے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، ایسے ہی حالات رہے تو ... مزید
-
عمران خان جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے تومحنت کاکیافائدہ ،اسحاق ڈار،مذاکرات آئین اورقانون کے دائرے میں ہوں گے،میڈیاسے گفتگو
-
میاں صاحب غور کریں! آپ کی ٹیم میں پورس کے ہاتھی موجود ہیں، جو نقصان پہنچارہے ہیں، خورشید شاہ،حکومت فی الفور مذاکرات شر وع کرے، پیپلزپارٹی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، مذاکرات کے بعد فیصلہ عوام ... مزید
-
اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش ، ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا تھا، آج بھی اگر وہ چاہیں تو تعاون پر ... مزید
-
چین کااعلیٰ سطحی گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گیا، 32رکنی وفد گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے مشترکہ سیشن میں شرکت کرے گا، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈرو کے تحت منصوبوں کا جائزہ لیا ... مزید
-
رانا ثنا اللہ کا بیان مسترد ، حکومت سے انصاف کی توقع نہیں، بھائی حق نواز مرحوم
-
ملالہ یوسفزئی نے نوبل امن انعام کی تقریب میں 5 لڑکیوں کو مدعو کر لیا
-
طاہر القادری کی اینجیو گرافی آج ہوگی،عوامی تحریک کے سربراہ کی قوم سے دعا کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.