ٹوئٹر نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،جماعة الدعوة کے آفیشل اکاؤنٹ ڈیلیٹ

منگل 9 دسمبر 2014 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جماعة الدعوة کے آفیشل اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے۔گزشتہ روز امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید اور جماعة الدعوة کے آفیشیل اکاؤنٹ ٹوئٹر نے ڈیلیٹ کئے ۔پروفیسرحافظ محمد سعید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دنیا بھر سے26ہزار سے زائد فالورز تھے جن میں دانشوروں اورسینئر صحافیوں سمیت کئی اہم بین الاقوامی شخصیات شامل تھیں۔

پروفیسر حافظ محمد سعید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ہمیشہ رفاہی کاموں،دعوتی سرگرمیوں کی رپورٹس کے علاوہ کشمیریوں اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے آوازاٹھائی۔ترجمان جماعة الدعوة پاکستان محمد یحییٰ مجاہدنے کہا ہے کہ یہ آزادی رائے کے خلاف ایک مذموم حرکت ہے۔

(جاری ہے)

ایسے اقدامات اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہیں۔سچ کو کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

انڈیا کو دہشت گردی کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔ٹوئٹر کے حالیہ اقدام سے ثابت ہو گیا کہ آزادی رائے کے علمبردار،جمہوریت کے دعویدارحق اور سچ کو برداشت نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ جماعة الدعوة کے فیس بک پر سے کئی پیجز ڈیلیٹ کئے جا چکے ہیں اور اب ٹوئٹر پر یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔محمد یحییٰ مجاہد کا کہنا ہے کہ یہ ہماری فتح ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر اپنی ویب سائٹس کو بھی ڈیلیٹ کردیں تو پھر بھی دعوت کا سلسلہ ختم نہیں کر سکتے۔