سیاسی جرگے کااجلاس آج ہوگا ،ضرورت پڑی تو جرگہ سپریم کورٹ جائے گا،رحمان ملک سپریم کورٹ سے کہیں گے کہ موجودہ صورتحال میں مداخلت کرے، تصادم کی صورت میں کسی کوکچھ حاصل نہیں ہوگا،مذاکرات کاعمل فوری طورپرشروع کیاجاناچاہئے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

منگل 9 دسمبر 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹررحمان ملک نے کہاہے کہ سیاسی جرگے کااجلاس آج منگل کوطلب کرلیاگیاہے ،ضرورت پڑی توسیاسی جرگہ سپریم کورٹ جائے گااورسپریم کورٹ سے کہیں گے کہ موجودہ صورتحال میں مداخلت کرے، تصادم کی صورت میں کسی کوکچھ حاصل نہیں ہوگا،مذاکرات کاعمل فوری طورپرشروع کیاجاناچاہئے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی کوانٹرویومیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ سیاسی جرگے کااہم اجلاس آج ہوگا،جرگے نے فیصلہ کیاتوسپریم کورٹ جائیں گے اوراعلیٰ عدلیہ سے کہیں گے کہ وہ موجودہ معاملات میں مداخلت کرے ۔انہوں نے کہاکہ فیصل آبادمیں پیش ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ،ایجنڈامیزپرطے ہوناچاہئے ،سڑکوں پرنہیں ،مذاکرات کاعمل فوری شروع کیاجاناچاہئے ،گولیاں چلانے سے معاملات حل نہیں ہوں گے ،ہم نے پہلے ہی زوردیاتھاکہ مذاکرات ہونے چاہئیں اوراگرہماری بات مانی جاتی توآج کاواقعہ شاہدرونمانہ ہوتا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :